نانڈیر6/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان حالات دن بدن کشیدہ ہوتے جارہے ہیں، تازہ واردات مہاراشٹرا کے نانڈیز میں پیر کو اُس وقت پیش آئی جب شیوسینا کے ایم ایل اے پرتاب پاٹل چکلیکر کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی ہی پارٹی کے کارکنان نے ڈھول بجاکر احتجاج کرنا شروع کردیا۔ پرتاب پاٹل پر الزام ہے کہ انہوں نے شیوسینا کے رکن اسمبلی رہتے ہوئے بی جے پی کا ساتھ دیا، جس کی وجہ سے کارپوریشن انتخابا ت میں شیوسینا کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
اسی بات پر احتجاج کر رہے شیوسینکوں پر چکلیکر کےحامیوں نے حملہ کردیا ، جس کی وجہ سے کچھ دیر کےلئے حالات کشیدہ ہوگئے ۔ پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لئے لاٹھی چارج کیا ۔ پولیس کے لاٹھی چارج میں گئی افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس نے شیوسینا مظاہرین کے علاوہ چکلیکر کے حامیوں کو حراست میں بھی لیا ہے ۔